Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / یمن کے باغیوں کو ایران کی امداد کا سعودی انکشاف ، امریکہ کی ستائش

یمن کے باغیوں کو ایران کی امداد کا سعودی انکشاف ، امریکہ کی ستائش

واشنگٹن۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے سعودی عرب کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جہاں سعودی نے یمن کے حوثی باغیوں کیلئے ایران کی مدد کا افشاء کردیا۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کل بتایا کہ یمنی باغیوں نے مملکت کی جانب ایک بالسٹک میزائل داغا تھا جو دراصل ایران کی جانب سے سعودی پر راست حملہ کے مترادف ہے۔ وائیٹ ہاؤز سے جاری ایک بیان میں آج کہا گیا کہ امریکہ، ایرانی حکومت کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب اور دیگر خلیج فارس کے خلاف حلیف ممالک کی ایران کی جارحانہ کارروائی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر تائید کرتا ہے۔ بیان کے مطابق جب تک یمن میں خانہ جنگی کا آغاز نہیں ہوا تھا، وہاں میزائل سسٹم رائج ہی نہیں تھا۔ اقوام متحدہ سے بھی یہ خواہش کی گئی ہے کہ وہ ان ثبوتوں اور حقائق پر نظرثانی کرے جس کے تحت یہ واضح طور پر کیا جاسکتا ہے کہ یمن میں خانہ جنگی کے لئے ایران ہی ذمہ دار ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو سال سعودی قیادت والا فوجی اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کیساتھ حالت جنگ میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT