Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے راکٹ حملے میں سعودی فوجی ہلاک

یمن کے راکٹ حملے میں سعودی فوجی ہلاک

ریاض ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن سے کی جانے والی فائرنگ میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک دیگر فوجی اس قت ہلاک ہوا جب اس کی گاڑی سرحد کے قریب ٹکرا گئی۔ یاد رہے کہ یمنی سرحد کی جانب سے جزان میں واقع ایک سعودی سرحدی چوکی راکٹ اور شلباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ریاض کی قیادت میں جب سے آپریشن کا آغاز ہوا ہے، اب تک 60 افراد جن میں اکثریت فوجیوں کی ہے، ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تمام ہلاکتیں سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT