Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے شہر عدن میں ایک کالج پر عسکریت پسندوں کا بم حملہ

یمن کے شہر عدن میں ایک کالج پر عسکریت پسندوں کا بم حملہ

صنعا ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے ایک مقامی کالج پر جو یمن کے جنوبی شہر عدن میں واقع ہے، بم حملہ کیا۔ قبل ازیں اس کالج کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔ عہدیداروں کے بموجب عسکریت پسند ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے یونیورسٹی کے وسیع احاطہ پر بم اندازی کی جس کے دھماکہ سے کالج کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے۔ فوری طور پر کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ کسی بھی گروپ نے اس بم حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عالم عرب کے غریب ترین ملک یمن میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج نے کہا کہ انتہاء پسندوں نے صورتحال کا استحصال کرتے ہوئے اس کے بعد انتشار برپا کیا۔ قبل ازیں جاریہ ہفتہ یمنی حکومت اور القاعدہ نے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈال دینے اور عدن کا تخلیہ کردینے کی ترغیب دینے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔ عدن کے گورنر جعفر محمد سعد نے کہا کہ مقامی صیانتی عہدیدار صالح کی وفادات فوج کو شہر میں کوئی کردار ادا کرنے نہیں دینگے۔

TOPPOPULARRECENT