Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / یمن کے شہر عدن میں گورنر کے دفتر پر بم حملہ، چار افراد ہلاک

یمن کے شہر عدن میں گورنر کے دفتر پر بم حملہ، چار افراد ہلاک

سعودی زیرقیادت فضائی حملوں سے 13 اساتذہ اور چار طلباء ہلاک،ہاسپٹل کی ذرائع کی اطلاع

عدن / صنعا ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے اہم جنوبی شہر عدن کے گورنر کے دفتر پر آج بم حملہ کیا گیا ۔ اس سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے ۔ یہ راکٹ سے پھینکے جانے والے بم کا حملہ تھا ۔ گورنر نائف البکری نے جو اس قاتلانہ حملے میں بچ گئے کہا کہ انہوں نے حملہ آواروں کا پتہ چلانے اور انہیں ہلاک کردینے کا حکم دیا ہے ۔ حملہ آواروں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ چاروں مہلوکین گورنر کے باڈی گارڈس تھے ۔ عدن کے صیانتی سربراہ جنگل محمد المساعد کے بموجب بکری کے بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں عدن کے ایک ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ سیاحتی عہدیداروں اور طبی عملہ کے بموجب یہ دھماکہ عدن میں اپنی نوعیت کا پھیلا حملہ تھا ۔ البکری اسلام پسند الاصلاح پارٹی سے تعلق رکھنے کیلئے مشہور ہیں ۔ صنعا سے موصولہ اطلاع کے بموجب سعودی زیرقیادت مخلوط اتحاد کے فضائی حملوں میں 13 اساتذہ اور چار بچے شمالی یمن میں ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے کا نشانہ باغی تھے ۔ ہاسپٹل کے ذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی کہ سعودی عرب زیرقیادت فضائی حملوں سے پانچ حوثی باغی بھی ہلاک ہوگئے ۔ اس طرح بشمول چار بچے ہلاکتوں کی جملہ تعداد 26ہوگئی ۔ یہ فضائی حملہ ایک ایسی عمارت پر کیا گیا تھا جس میں اساتذہ کی یونین کے دفاتر اور باغیوں کی حامی پیپلز کانگریس پارٹی کے ارکان حوثی نیم فوجی جنگجوؤں کے ساتھ ایک کانفرنس میں مصروف تھے ۔ شہریوں کی ہلاکتوں سے یمن کی جاریہ خانہ جنگی میں اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے ۔

 

وسطی یمن میں باغیوں کی سپلائی لائن کاٹنے کیلئے کارپٹ بمباری
صنعاء 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یمن کی حوثی باغیوں سے آزادی کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں جاری عالمی اتحادی ممالک نے وسطی یمن میں بھی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چہارشنبہ کے روز وسطی یمن کے کئی اضلاع میں حوثیوں اور سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کے مراکز پربمباری کی جاتی رہی۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق شمالی صنعاء میں ارحب اور تعز میں کرش کے مقامات پرحوثی باغیوں کے مراکزپربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا گیا۔ لحج اور تعز کے درمیان باغیوں کی سپلائی لائن کاٹنے اور البیضاء اور مآرب میں حوثیوں کے اسلحہ کے ذخائر کوتباہ کرنے کے لیے فضائی حملے کئے گئے۔ذرائع کے مطابق صنعاء  کے بین لاقوامی ہوائی اڈے اور شمالی دارالحکومت میں واقع الدیلمی فضائی اڈے پرتین نئے حملے کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT