Saturday , December 15 2018

یمن کے صوبہ البائدہ میں امریکہ کا ڈرون حملہ، چار ہلاک

دبئی، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے یمن کے مرکزی صوبہ البائدہ میں ڈرون حملہ کئے جس میں القاعدہ کے چار شدت پسند مارے گئے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک مقامی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کل امریکہ نے ڈرون حملے کئے ہیں۔ اس حملہ میں القاعدہ کے چار شدت پسند مارے گئے ہیں۔جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ قابل غور ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یمن کے مختلف صوبوں میں القاعدہ کے خلاف مہمات میں تیزی آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT