Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو، جھڑپیں جاری

یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو، جھڑپیں جاری

عدن ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں سیکورٹی کمیٹی نے پیر کے روز سے رات کے کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ کرفیو کا اطلاق رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔ یہ اقدام گزشتہ رات سیکورٹی فورسز اور شدت پسند مسلح افراد کے درمیان ہوئی والی جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ الضالع صوبے کے سابق سیکورٹی چیف عبدالخالق محمد شائع اور ان کے تین ساتھی اس وقت ہلاک ہوگئے جب نامعلوم مسلح افراد نے عدن شہر کے شمالی داخلی راستے پر ان کی گاڑی کو دوران گشت نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب کہ مسلح افراد اسی علاقے میں بندرگاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کرچکے تھے۔ تاہم پولیس کی جمعیت نے اس کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے دو مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT