Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / یمن کے متحارب گروپس عبوری کونسل پر متفق

یمن کے متحارب گروپس عبوری کونسل پر متفق

صنعا ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمر نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار اس ملک کے متحارب دھڑوں نے ایک عوامی عبوری کونسل کے قیام سے اتفاق کیا ہے جو ملک کا نظم ونسق چلائے گی اور اس کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔جمال بن عمر یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی شیعہ باغیوں کے گذشتہ ماہ حکومت پ

صنعا ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمر نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار اس ملک کے متحارب دھڑوں نے ایک عوامی عبوری کونسل کے قیام سے اتفاق کیا ہے جو ملک کا نظم ونسق چلائے گی اور اس کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔جمال بن عمر یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی شیعہ باغیوں کے گذشتہ ماہ حکومت پر قبضے کے بعد سے بحران کے حل کے لیے متحارب فریقوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔حوثی باغی حکومت اور پارلیمان کو چلتا کرنے کے بعد اب امور مملکت خود چلا رہے ہیں۔یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور وزیراعظم خالد بحاح 22 جنوری کو حوثی شیعہ باغیوں کی صدارتی محل پر چڑھائی اور دوسری سرکاری عمارتوں پر قبضے کے بعد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔یمنی دارالحکومت میں اس وقت طوائف الملوکی کا دور دورہ ہے اور ملک میں کسی مرکزی حکومت کا وجود نہیں ہے جبکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا صنعا اور ملک کے شمالی شہروں میں راج ہے۔

TOPPOPULARRECENT