Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ین ایس ایس انچارج کے تبادلہ کیلئے کالج کمیٹی کی قرارداد

ین ایس ایس انچارج کے تبادلہ کیلئے کالج کمیٹی کی قرارداد

یلاریڈی۔2ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈگری کالج طلبہ کو بنا اجازت کیمپ کو لے جانے والے تلگو لکچرار و این ایس ایس انچارج مسٹر اشوک مورے کا فوری تبادلہ کرنے ڈگری کالج کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پر قرار داد منطور کی ۔ یلاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج این ایس ایس کیمپ کے تنازعہ پر کالج کمیٹی ارکان اور مقامی عوامی نمائندوں نے اولیائے طلبہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں اس تعلق سے منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر ‘ نائب صدر مسٹر سرینواس ‘ سرپنچ دیویندر اور کالج کمیٹی ارکان نے انچارج مسٹر اشوک مورے سے سوال کیا کہ کس کی اجازت سے طلبہ کو کیمپ لے گئے ‘ جواب طلب کیا جس پر انچارج اشوک نے جواب دیا کہ تلنگانہ یونیورسٹی رجسٹرار سے اجازت لینے کے بعد ہی اترپردیش کے بندیل کھنڈ یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول پر لے گیا تھا ‘ مگر کالج پرنسپال اجازت دینے پر ہی کیمپ کو جائیں ‘ تحریر میں احکام رجسٹرار دینے کے باوجود پرنسپل اجازت نہ دینے پر بھی کس طرح کیمپ کیلئے اترپردیش کا رُخ کیا ۔ کمیٹی ارکان نے انچارج سے سوال کیا ۔ ڈگری کالج طالبات کو خاتون لکچرارس نہ ہونے پر بھی اتنی دور کیوں کر لے گئے کہہ کر اولیائے طلبہ نے آڑے ہاتھ لیا اور کیمپ کو صرف اپنے پسندیدہ طلبہ کو لے جانا کہاں تک درست ہے ‘ بتانے کو کہا ۔ اس طرح کی من مانی اور لاپرواہ انچارج کو فوری تبادلہ کرنے کمیٹی ارکان نے اشوک مورے کو نکالنے پرنسپل مسٹر پربھاکر کو مشورہ دیا ۔ پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس تعلق سے کالج کشمنریٹ سے شکاتی کرنے کی بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT