Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوتھ اولمپکس کی تیاریاں مکمل، ایتھلیٹس کی آمد

یوتھ اولمپکس کی تیاریاں مکمل، ایتھلیٹس کی آمد

نانجنگ ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ریلوے اسٹیشنوں پر خواتین کنڈیکٹرس نے یوتھ اولمپک گیمس کے کھلاڑیوں اور مسافروں کااستقبال کیا جو کچھ دلچسپ انداز میں ہوا۔شنگھائی میں خواتین کنڈیکٹرس نے یوتھ اولمپک گیمس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور دیگر مسافروں کا رقص کرکے پرجوش استقبال کیا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ مشرقی شہر نانجنگ میں یوتھ اولمپک 16اگست سے شروع ہو رہے ہیں جن میں 200 سے زائد ملکوں کے دستے حصہ لیں گے۔ اولمپکس منتظمین نے میگا ایونٹ کیلئے تیار کیے گئے میڈلس میڈیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔میڈلسکیلئے اولمپکس کمیٹی نے دنیا بھر سے ڈیزائنرس کو مدعو کیا تھا جس کے جواب میں 300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ حکام کو سلواکیہ کے 23سالہ ڈیزائنر ماٹج شچکا کا ڈایزائن پسند آیا۔ دوسری جانب ہفتہ 16 اگست سے شروع ہونے والے گیمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور میدانوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ نانجنگ دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان ایتھلیٹس کے خیرمقدم کیلئے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT