Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراج دیوالی کے اشتہار ات میں مصروف

یوراج دیوالی کے اشتہار ات میں مصروف

موہالی ۔4 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے بائیں ہاتھ کے آل راونڈر یوراج سنگھ ان دنوں دیوالی کے تہوار کے موقع پر موبائیل انٹرنیٹ سافٹ ویر کی ہندوستان میں نمبر ایک کمپنی تصور کی جانے والی ’’یو سی ویب ‘‘ کے ساتھ اشتہاری مہم میں مشغول ہیں۔ ’’ہر گھر یو سی دیوالی ‘‘ کی اس اشتہاری مہم میں کرکٹر یوراج سنگھ برانڈ ایمبسیڈر کے طورپر اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں اور موبائیل صارفین کو تہوار کے موقع پر کی جانے والی شاپنگ پر دیئے جانے والے انعامات کو فراہم کرنے کی مہم چلارہے ہیں ۔ اس مہم کو دو مرحلے میں مکمل کیا جارہا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ 8 نومبر کو ختم ہورہا ہے جس کے بعد 9نومبر سے دوسرا مرحلہ شروع ہوگا اور انعامات میں کئی قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT