Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوراج سنگھ باپ کی لگائی آگ بجھانے میں مصروف

یوراج سنگھ باپ کی لگائی آگ بجھانے میں مصروف

ممبئی، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوراج سنگھ اِن دنوں اپنے والد یوگراج سنگھ کی لگائی آگ پر پانی ڈالنے میں مصروف ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میں جلد ہی (ایم ایس) دھونی سے مل کر انھیں باپ بننے کی مبارکباد دوں گا‘‘۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم حالیہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا کر وطن واپس ہوئی اور اب تمام کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں بھی مصروف ہ

ممبئی، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوراج سنگھ اِن دنوں اپنے والد یوگراج سنگھ کی لگائی آگ پر پانی ڈالنے میں مصروف ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میں جلد ہی (ایم ایس) دھونی سے مل کر انھیں باپ بننے کی مبارکباد دوں گا‘‘۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم حالیہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا کر وطن واپس ہوئی اور اب تمام کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں بھی مصروف ہو چکے لیکن آل راؤنڈر یوراج کے والد یوگراج کا اپنے بیٹے کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ انھوں نے ایک بار پھر کپتان دھونی کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ اسی لگائی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے یوراج نے جو 33 لاکھ ڈالر کے عوض آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈیر ڈیولز کا حصہ بنے ہیں، اپنی سی کوشش میں کہا کہ ’’میں دھونی سے مل کر انھیں باپ بننے کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، جو بیان اُن کے خلاف میڈیا میں آیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ میں پہلے بھی کہہ چکا اور اب بھی کہتا ہوں کہ میں نے ہمیشہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیل کر لطف اٹھایا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT