Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوراج سنگھ تنہا شکست کے ذمہ دار نہیں : یوگراج

یوراج سنگھ تنہا شکست کے ذمہ دار نہیں : یوگراج

چندی گڑھ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے آج اپنے بیٹے کی حمایت میں آگے آتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی ناکامی میں ان کے بیٹے تنہا ذمہ دار نہیں ہیں۔ یوراج سنگھ جوکہ فائنل میں بیٹنگ کیلئے جدوجہد کرتے رہے اور 21 گیندوں میں 11 رنز اسکور کر پائے۔ یوگراج نے کہا کہ ان کے بیٹے تنہا شکست کے ذمہ دار نہیں حالانکہ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ گذشتہ رات سری لنکا کے خلاف میرپور میں یوراج سنگھ نے 21 گیندیں کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ویسٹ انڈیز کو 1983ء کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف شکست ہوگی تو ویون رچرڈ نے ہندوستانی ڈریسنگ روم میں پہنچ کر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور یہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی بہترین مثال ہے اور اس طرح جب کھلاڑی کے کیریئر میں نشیب و فراز آتے ہیں تو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔ یوگراج نے اعتراف کیا کہ یوراج سنگھ ناقص فام کی وجہ سے جدوجہد کررہے ہیں اور انہیں چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کری

TOPPOPULARRECENT