Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراج نے ہیزل کیچ سے منگنی کرلی

یوراج نے ہیزل کیچ سے منگنی کرلی

نئی دہلی ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 2011ء ورلڈ کپ ہیرو یوراج سنگھ نے بتایا جاتا ہے کہ ماڈل و اداکارہ ہیزل کیچ سے بالی (انڈونیشیا) میں منگنی کرلی۔ 33 سالہ آل راؤنڈر جو موجودہ طور پر نیشنل ٹیم میں شامل نہیں ہیں، اُن کی نجی زندگی قیاس آرائی کا موضوع بنی ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ٹیم ساتھی ہربھجن سنگھ کی حال میں شادی کے موقع پر ہیزل ان کے ہمراہ تھی۔ 28 سالہ ہیزل نے جو برطانوی نژاد ہے، چند ہندی فلموں میں اداکاری کے علاوہ ٹی وی کے اشتہارات میں کام کیا ہے۔ یوراج نے شادی کی تردید کی ہے جو مبینہ طور پر آئندہ سال فبروری میں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT