Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوراج پر فائنل کے ناقص مظاہرہ کا ہنوز اثر

یوراج پر فائنل کے ناقص مظاہرہ کا ہنوز اثر

بنگلور ۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یوراج سنگھ نے آج کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں ہوئی شکست کو بھول جاناآسان نہیں ‘ کیونکہ یہ ایک مایوس کن نتیجہ تھا ۔ بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ہندوستانی ٹیم ناقابل شکست تھی لیکن سری لنکا کے خطابی مقابلہ میں اسے

بنگلور ۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یوراج سنگھ نے آج کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں ہوئی شکست کو بھول جاناآسان نہیں ‘ کیونکہ یہ ایک مایوس کن نتیجہ تھا ۔ بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ہندوستانی ٹیم ناقابل شکست تھی لیکن سری لنکا کے خطابی مقابلہ میں اسے شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔ یوراج سنگھ نے رائل چیالنجرس بنگلور کے سرکاری ویب سائٹ پر اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ

خطابی مقابلہ ہمیشہ کتنا قریب اور کتنا دور کے مترادف ہوتا ہے ۔ اس مقابلہ میں شکست نے مایوس کیا ہے لیکن کھلاڑی کو اس طرح کے وقت سے آگے بڑھنا پڑتا ہے ۔ یوراج سنگھ نے کہا کہ کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں کوچ کہتے تھے کہ ایک کھلاڑی کو اس طرح کے نشیب و فراز سے نمٹنا پڑتا ہے اور آج میں وہی کرنا چاہتا ہوں ۔ آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کیلئے بنگلور کی ٹیم میں سیزن کے سب سے مہینگے ترین کھلاڑیوں کے طور پر شامل ہونے والے یوراج سنگھ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT