Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوراج کا ’آکشن پرائس‘ مارکیٹ سے متعین ہوا ، سی ای او کا دعویٰ

یوراج کا ’آکشن پرائس‘ مارکیٹ سے متعین ہوا ، سی ای او کا دعویٰ

نئی دہلی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس سی ای او ہیمنت دُوا نے آج کہا کہ یہ آئی پی ایل مارکیٹ ہی رہی جس نے یوراج سنگھ کی 16 کروڑ روپئے کی قیمت طئے کی اور فرنچائز ڈھلتی عمر والے اسٹار کی بھرپور تائید و حمایت کر رہی ہے حالانکہ وہ اس لیگ کے جاریہ آٹھویں ایڈیشن میں ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ یوراج نے 12 مقابلوں میں صرف 205 رنز

نئی دہلی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس سی ای او ہیمنت دُوا نے آج کہا کہ یہ آئی پی ایل مارکیٹ ہی رہی جس نے یوراج سنگھ کی 16 کروڑ روپئے کی قیمت طئے کی اور فرنچائز ڈھلتی عمر والے اسٹار کی بھرپور تائید و حمایت کر رہی ہے حالانکہ وہ اس لیگ کے جاریہ آٹھویں ایڈیشن میں ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ یوراج نے 12 مقابلوں میں صرف 205 رنز 18.63 کے مایوس کن اوسط پر پر بنائے اور ڈی ڈی کی ٹیم پلے آف میں مقام پانے کیلئے دوڑ سے عملاً باہر ہوگئی ہے۔ ’’میرے خیال میں ہم لگ بھگ 14 کروڑ تا 16 کروڑ روپئے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ سب مارکیٹ کی طئے کردہ قیمت ہوتی ہے۔ جیسا کہ یوراج نے (ویزاگ میں) درست طور پر کہا ہے کہ انھوں نے کبھی اتنی قیمت نہیں مانگی تھی۔ یہ دراصل مارکیٹ کی مقررہ قیمت ہے،‘‘ ڈی ڈی فرنچائز کے سی ای او ہیمنت نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو یہ بات بتائی۔ انھوں نے اس گفتگو کے دوران ٹیم کے جاریہ سیزن میں پرفارمنس کا تجزیہ کیا۔ انھوں نے بیان کیا کہ وہ انھیں کمتر رقم پر حاصل کرنے کے یقینا خواہش مند تھے لیکن جیسے ہی بولی شروع ہوئی انھیں بھرپور انداز میں آگے بڑھنا پڑا۔ جہاں ہیمنت نے یہ واضح کردیا کہ ان کی فرنچائز یوراج کی تائید و حمایت میں پُرعزم ہے، وہیں انھوں نے اعتراف کیا کہ بار بار بڑی قیمت میں خدمات کے حصول کی یاددہانی سے کھلاڑی پر اثر پڑتا ہے کیونکہ آخرکار ’’ وہ بھی انسان ہیں‘‘۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یوراج اپنے کھیل کے خراب مرحلے سے باہر نکل آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT