Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراج کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان روشن

یوراج کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان روشن

ممبئی ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یوراج سنگھ کی نیشنل ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔ یوراج نے آج سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کیپشن لکھا ہے کہ نیٹس میں واپسی اچھی محسوس ہوتی ہے، جلد آرہا ہوں۔ یوراج نے آخری بار جنوبی افریقہ کے ٹور پر سنچورین میں دسمبر 2013ء میں میچ کھیلا تھا۔ پھر وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے۔ انہیں رواں برس جب ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا گیا تو ان کے والد شدید برہم ہوئے اور کپتان ایم ایس دھونی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے رہے۔ یوراج نے اپنے والد کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ اب دھونی ونڈے ٹیم کے کپتان تو ہیں مگر ان کی سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں سے اَن بن کی خبریں منظر عام پر ہیں، جس سے یہ تاثر بھی تقویت پکڑ رہا ہے کہ دراصل دھونی کی مخالف لابی اب یوراج کو ٹیم میں واپس لانے کیلئے سرگرم ہو چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT