Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوراج کی سالگرہ پر ثانیہ کا انوکھا پیغام

یوراج کی سالگرہ پر ثانیہ کا انوکھا پیغام

نئی دہلی۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ 2011 کے ہیرو ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو دنیا بھر سے 36 ویں سالگرہ کے پیغامات موصول ہوئے مگر ان کی دوست اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا پیغام الگ ہی تھا جنہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میسج میں لکھا’’ہیپی والا برتھ ڈے موٹو،آخرکار تم اب بڑے ہو گئے‘‘۔ان دنوں ہندوستانی ٹیم سے باہر مگر واپسی کیلئے پرامید یوراج سنگھ کو سچن تنڈولکر کا بھی پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ تم میرے نزدیک چیمپئن اور فائٹر دونوں ہی ہو،سالگرہ مبارک،آنے والا سال تمہارے لئے کامیاب ثابت ہو۔

TOPPOPULARRECENT