Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / یوروپی مساعی سے خلیجی بحران کی یکسوئی ممکن : قطر

یوروپی مساعی سے خلیجی بحران کی یکسوئی ممکن : قطر

برلن ۔18جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں متعین قطر کے سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپ کی حمایت سے اْن کا ملک موجودہ بحران نکل آئے گا۔ خلیجی ریاست قطر کو ہمسایہ ریاستوں کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد بحرانی کیفیت کا سامنا ہے۔جرمن دارالحکومت برلن میں متعین قطری سفیر سعود بن عبدالرحمٰن الثانی نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اْن کا ملک اس کوشش میں ہے کہ خلیجی ریاستوں کے درمیان مفلوج سفارتی تعلقات سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کو جرمنی اور دوسرے یورپی ممالک کی کوششوں سے ختم کیا جائے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس بحران کو گلف کوآپریشن کونسل کے چارٹر کے تحت حل کر لیا جائے گا۔قطری سفیر کے مطابق اس بحران کے شروع ہونے پر ہزاروں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور سفارتی تعلقات کے خاتمے سے طلبہ کو بہت زیادہ پریشانی ہوئی کیونکہ تمام قطری طلبہ کو سعودی عرب چھوڑنا پڑا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT