Monday , October 22 2018
Home / دنیا / یوروپی پارلیمنٹ کے ارکان ٹرین میں پھنس گئے

یوروپی پارلیمنٹ کے ارکان ٹرین میں پھنس گئے

بروسیلز ،12جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی پارلیمنٹ کے سینکڑوں ارکان اور اہلکار پیر کے روز کئی گھنٹوں تک ایک ٹرین میں پھنس کر رہ گئے ۔ یہ کئی سو منتخب سیاست دان اور دیگر اہلکار یوروپی پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے مشرقی فرانس کے شہر اسٹراسبرگ جا رہے تھے کہ ان کی ریل گاڑی الیکٹرک نظام میں اچانک خرابی کی وجہ سے چار گھنٹے تک راستے ہی میں رکی رہی۔ یہ ارکان پارلیمنٹ بیلجیم کے دارالحکومت بروسیلز سے اسٹراسبرگ جا رہے تھے ۔ یوروپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ یوروپی پارلیمنٹ کی ایک عمارت بروسیلز میں بھی ہے ۔ اس قانون ساز ادارے کے اجلاس وقفے وقفے سے بروسیلز اور اسٹراسبرگ دونوں شہروں میں ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT