Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / یوروپی یونین اور ایران کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ پر بات چیت متوقع

یوروپی یونین اور ایران کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ پر بات چیت متوقع

برسلز ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے وزیرخارجہ ایران محمد جواد ظریف سے بات چیت کی خواہش ظاہر کی ہے جس کا انعقاد جمعرات کو برسلز میں ہوسکتا ہے جہاں فرانسیسی، برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ کی شرکت بھی متوقع ہے تاکہ ایران کو اس کے نیوکلیئر پروگرام سے باز رکھا جاسکے۔ ظریف اور یوروپی یونین کے تینوں ممالک کے درمیان ملاقات دراصل 2015ء کے اس تاریخی معاہدہ کے بعد پہلی بار ہوئی ہے کیونکہ ایران نے دنیا کو انتباہ دیا تھا کہ وہ مذکورہ معاہدہ سے امریکہ کے دستبردار ہوجانے کیلئے تیار رہے۔ جمعرات کو جو اجلاس مقرر ہے وہ ایران میں حالیہ دنوں میں عوام کے زبردست احتجاج کے پس منظر میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ایران میں ہوئے احتجاج میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ البتہ جواد ظریف نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ اجلاس میں ایران کے حالیہ عوامی احتجاج پر بات چیت ایجنڈہ میں شامل نہیں ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ ایران نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے اپنے نیوکلیئر پروگرام کو ختم کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی تھی جس کے عوض ایران پر عائد متعدد بین الاقوامی تحدیدات کو برخاست کردیا جائے گا۔ دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے اس معاہدہ سے نکل جانے کا انتباہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT