Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / یوروپی یونین ایران نیوکلیئر معاہدہ کے تعلق سے پرعزم

یوروپی یونین ایران نیوکلیئر معاہدہ کے تعلق سے پرعزم

بریسلز،20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے لیڈروں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015میں ہوئے نیوکلیئر معاہدہ کے تعلق سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکی پارلیمنٹ اس معاہدہ کو ختم نہیں کرے گی۔یوروپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہاکہ ہم ایران کے ساتھ ہوئے معاہدہ کے مکمل نفاذ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم اسے یوروپی یونین اور علاقہ کے لئے ایک اہم سیکورٹی مفاد کی شکل میں دیکھتے ہیں۔یوروپی یونین کے لیڈروں نے یہاں ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ایران نیوکلیئر معاہدہ پر مکمل عزم اور رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ایران نیوکلیئر معاہدہ پر یوروپی یونین نے اس سے پہلے بھی وارننگ دی تھی کہ امریکہ کو کسی بھی منفی کارروائی کرنے سے پہلے اپنے اور اس کے معاونین کی سلامتی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ یوروپی یونین اس علاقہ میں امن اور استحکام میں تعاون اور کسی بھی حکمت عملی کا خیرمقدم کرتا ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دیگر عالمی طاقتوں سے علاحدہ اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا تھا کہ ایران نیوکلیائی معاہدہ کی شرائط پر عمل کررہا ہے ۔ اس پر امریکہ اور ایران کے مابین تلخی بڑھ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT