Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / یوروپی یونین سے ہندوستانی آم کی درآمد پر عائد امتناع برخاست کرنے کی اپیل

یوروپی یونین سے ہندوستانی آم کی درآمد پر عائد امتناع برخاست کرنے کی اپیل

لندن۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد ایم پی کیتھ واز نے یوروپی یونین رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور صدور سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان سے پھلوں کے راجہ ’’آم‘‘ کی درآمد پر امتناع عائد نہ کریں۔ کیتھ واز نے تمام یوروپی یونین رکن ممالک سے درخواست کی ہے۔ یوروپی یونین کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا جو اجلاس بروسیلز میں 19 اور 20 جنوری کو منعقد

لندن۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد ایم پی کیتھ واز نے یوروپی یونین رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور صدور سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان سے پھلوں کے راجہ ’’آم‘‘ کی درآمد پر امتناع عائد نہ کریں۔ کیتھ واز نے تمام یوروپی یونین رکن ممالک سے درخواست کی ہے۔ یوروپی یونین کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا جو اجلاس بروسیلز میں 19 اور 20 جنوری کو منعقد شدنی ہے۔ اس اجلاس میں آم کی درآمد پر عائد امتناع برخاست کرنے کے حق میں ووٹ دیں۔ مسٹر وازن نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہوگا جب ہم آم کی درآمد پر عائد امتناع ختم کرنے کی کوشش کریں جس کی وجہ سے ہندوستان اور برطانیہ میں تجارت پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم کی یوروپی یونین کو برآمد (ان ممالک کیلئے درآمد) کیلئے کی گئی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ آم کے معیار اور کنٹرول کے شعبوں میں بہتری لائی گئی ہے لہذا اب بھی یوروپی یونین ممالک اگر آم کی ہندوستان سے درآمد نہ کریں یہ تو مناسب نہ ہوگا اور اس نقصان دہ امتناع کو برخاست کیا جائے۔ 19-20 جنوری کو اب ہم آخری کوشش کریں گے کیونکہ یوروپی یونین رکن ممالک کے سربراہان کو مکتوب تحریر کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو چلانے میں برطانوی حکومت کے تعاون کیلئے وہ شکرگزار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT