Friday , November 24 2017
Home / دنیا / یوروپی یونین شمالی کوریائی بحران کی پُرامن یکسوئی کا خواہاں‘صدر شمالی کوریا گوام منصوبہ سے واقف

یوروپی یونین شمالی کوریائی بحران کی پُرامن یکسوئی کا خواہاں‘صدر شمالی کوریا گوام منصوبہ سے واقف

بروسیلس/ سیول ۔ 15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی یونین کے وزیر خارجہ نے جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کی فوجی نہیں بلکہ پُرامن یکسوئی پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے شمالی کوریا پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز کارروائی سے گریز کریں جس کے نتیجہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فریڈیکا مغرینی کا بیان کل جاری کیا گیا ۔ قبل ازیں یوروپی یونین کی ایک اہم کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے پیدا ہوا کہ یوروپی یونین شمالی اور جنوبی کوریا ‘ امریکہ ‘ چین ‘ روس اور جاپان سے ربط پیدا کر کے بحران دور کرنے کی پُرامن کوششوں پر زور دے گا ۔ شمالی کوریا سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ممکن ہے ۔ سیول سے موصولہ اطلاع کے بموجب شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن نے گوام منصوبہ کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی جس کے تحت شمالی کوریا میزائل تجربہ کرنے والا ہے ۔ کوریائی مرکزی خبررساں ادارہ کے سی این اے کے بموجب کم نے منصوبہ کا جائزہ لیا ۔ اس منصوبہ کا جائزہ طویل عرصہ سے منتظرہ تھا ۔ کم نے کہا کہ امریکی سامراجی پھندے میں پھنس گئے ہیں ۔ ان کی گردوں کے اطراف پھندہ تنگ ہوتا جارہا ہے ۔ اپنی بے جگر فوجی صف آرائی کے ریاکٹ کی وجہ سے وہ اس دلدل میں پھنس گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT