Monday , December 18 2017
Home / دنیا / یوروپی یونین میں برقرار رہنے کی ماگریٹ تھیچر تائید کرتیں : رپورٹ

یوروپی یونین میں برقرار رہنے کی ماگریٹ تھیچر تائید کرتیں : رپورٹ

لندن۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے قریبی مشیر لارڈ چارلس پاویل نے کہاکہ مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی یوروپی یونین میں رکنیت کی تائید ضرور کرتیں ۔ روزنامہ سنڈے ٹائمز میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ بروسیلس پر تھیچر موجودہ وزیراعظم کیمرون سے زیادہ برہم تھیں لیکن وہ یوروپی یونین میں بحیثیت رکن برقرار رہنے کی تائید ضرور کرتیں اور اپنی برہمی سے اس رکنیت کو متاثر ہونے کا موقع ہرگز نہ دیتیں۔ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے کئی ایسے فیصلے کئے تھے جن کی اُن سے توقع نہیں رکھی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT