Monday , September 24 2018
Home / دنیا / یوروپی یونین پارلیمنٹ : برطانیہ 70 بلین ڈالرس ادا کرے

یوروپی یونین پارلیمنٹ : برطانیہ 70 بلین ڈالرس ادا کرے

برلن ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی پارلیمنٹ کے صدر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ سوچ ہیکہ برطانیہ کو بریگزیٹ سے اخراج کے وقت 60 بلین یوروز (70 بلین امریکی ڈالرس) ادا کرنے چاہئے تاکہ مالیاتی وعدے کو قطعیت دی جاسکے۔ یاد رہیکہ یوروپی یونین سے برطانیہ کا اخراج آج بحث کا ایک اہم ترین موضوع بن چکا ہے۔ مارچ 2019ء میں برطانیہ یوروپی یونین سے نکل جائے گا۔ لہٰذا برطانیہ کیلئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کردے اور اس طرح اسے 60 بلین یوروز (70 بلین امریکی ڈالرس) ادا کرنے ہوں گے۔ یوروپی پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تجانی سے جرمنی کے ایک اخبار نے انٹرویو کے دوران پوچھا تھا کہ برطانیہ کو کتنی رقم ادا کرنا چاہئے جس کا انہوں نے مندرجہ بالا جواب دیا۔ البتہ انہوں نے ایک بات اور کہی کہ اگر یوروپی یونین اس سے کم رقم بھی منظور کرلیتا ہے تو مابقی رقم کا انتظام یوروپی عوام کو کرنا پڑے گا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ برطانیہ کے بل کو جرمن، اطالوی، ہسپانوی یاڈچ شہری کیوں ادا کریں؟

Top Stories

TOPPOPULARRECENT