Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / یوروپی یونین کا برطانیہ سے فوری اخراج کا مطالبہ

یوروپی یونین کا برطانیہ سے فوری اخراج کا مطالبہ

بروسیلز۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کی پارلیمنٹ نے آج برطانیہ پر زور دیا کہ یوروپی یونین سے ترک تعلق کی کارروائی جلد از جلد شروع کرے جبکہ برطانیہ کے رائے دہندوں نے علحدگی کی تائید میں رائے دیتے ہوئے یوروپی یونین کو رسواء کیاہے۔ ایک قرارداد یوروپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہنگامی اجلاس میں منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہیکہ عوام کے فیصلہ کا حکومت کو احترام کرنا چاہئے اور یوروپی یونین سے ترک تعلق کی کارروائی فوری شروع کرنی چاہئے۔ قرارداد کی تائید میں 395، مخالفت میں 200 ارکان نے رائے دی جبکہ 71 ارکان پارلیمنٹ غیر حاضر تھے۔ قرارداد میں کہا گیا ہیکہ یہ حکومت برطانیہ کا کام ہے کہ نزبن معاہدہ کی دفعہ 50 نافذ کرے۔

TOPPOPULARRECENT