Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / یوروپی یونین کے بیان پر ترکی سخت نالاں

یوروپی یونین کے بیان پر ترکی سخت نالاں

ترکی ۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے یوروپی یونین کے لیڈر کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں یوروپین لیڈر نے انقرہ کے سائبرس اور یونان کے تعلق سے پالیسیوں پر کڑی سخت تنقید کی تھی ۔ واضح رہے کہ ترکی نے یوروپین لیڈر کے بیان کا نوٹ لیتے ہوئے جواب دیا ہے کہ جو بیان جاری کیا گیا ہے وہ ترکی کے خلاف ناقابل برداشت مواد پر مشتمل ہے ۔ ترکی کی پالیسیاں یونان اور سائبرس کے مفاد کے عین مطابق ہیں۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یوروپین لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یوروپی یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک اور یوروپین کمیشن کے چیف جین کلازجونرکی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے پیر کو ملاقات ہونے والی ہے ۔ ایسے میں یہ بیان ایک نیا تنازعہ کھڑا کرسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ 28 یوروپین ممبر ممالک نے ایک میٹنگ میں ترکی کے ضمن میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونان اور سائبرس کے تعلق سے ترکی کی پالیسیاں ’’غیرقانونی اُمور‘‘ پر مبنی ہیں۔ اب جبکہ اردوغان اور یوروپی یونین کے اعلیٰ حکام کے مابین چوٹی کی کانفرنس ہونے والی ہے تو سمجھا جارہا ہے کہ اس سے ترکی اور اس خطہ کے دوسرے ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT