Saturday , February 24 2018
Home / دنیا / یوروپی یونین کے معاہدہ پر تارکین وطن مایوس : اقوام متحدہ

یوروپی یونین کے معاہدہ پر تارکین وطن مایوس : اقوام متحدہ

جنیوا ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے راستہ سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں جولائی سے نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ یوروپی یونین نے لیبیائی عہدیداروں کے ساتھ تارکین وطن کی آمد کے انسداد کیلئے ایک معاہدہ کیا تھا۔ یوروپی یونین کے فیصلے سے لیبیا کو بحرروم کے راستہ سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کا راستہ روکنے میں مدد ملی لیکن اسے غیرانسانی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کے شعبہ انشانی حقوق کے سربراہ زید رعض الحسین نے اس معاہدہ کی مذمت کی تھی لیکن اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے شعبے کی ایک رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہیکہ یہ معاہدہ تارکین وطن کی اٹلی میں آمد کے انسداد کیلئے کیا گیا تھا اور اس معاہدہ کے نتیجہ میں گذشتہ چار سال سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT