Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / یوروپی یونین کے 5000 نوجوان جہادیوں میں شامل

یوروپی یونین کے 5000 نوجوان جہادیوں میں شامل

لندن۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپین پولیس ایجنسی، یورو پول کے سربراہ کے مطابق 5000 یوروپی یونین شہری دولت اسلامیہ کے جہادیوں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں۔ راب وائن رائٹ نے ایک پارلیمانی کمیٹی کو یہ پوچھے جانے پر کہ کتنے بیرونی جنگجو یوروپ سے جاچکے ہیں، بتایا کہ 3,000 تا 5,000 یوروپی یونین شہری ایسا کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کیلئے زیادہ پریشان ہیں جن کے پاس واپس آجانے کی صلاحیتیں بھی ہیں اور پیرس طرز کا حملہ کرنے کی قابلیت بھی ہے۔ جہادی گروپس کے ذریعہ سوشیل میڈیا کے استعمال کی بھی جانچ پڑتال کرنے کا راب وائن رائٹ نے مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں لا انفورسمنٹ اور ٹیکنالوجی فرمس کے درمیان کارآمد رشتہ استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT