Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / یوروپی یونین ۔ امریکہ تجارتی معاہدہ 2016ء میں ناممکن : فرانس

یوروپی یونین ۔ امریکہ تجارتی معاہدہ 2016ء میں ناممکن : فرانس

پیرس ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین اور امریکہ کیلئے 2016ء کے ختم تک تجارتی معاہدہ کو قطعیت دینا ناممکن ہوجائے گا۔ فرانس کے جونیر وزیر برائے تجارت میتھیاس فیکی نے کہا کہ ہم کئی سنجیدہ پیشکشوں پر غور کررہے ہیں اور صدر اوباما انتظامیہ کیلئے 2016ء کے اختتام سے قبل یوروپی یونین کے ساتھ کسی تجارتی معاہدہ کو قطعیت دینا ناممکن ہے۔ یوروپی یونین کی کمشنر برائے تجارت سیسیلیا مامٹروم نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ یوروپی یونین کے تمام رکن ممالک دنیا کے سب سے بڑے آزادانہ تجارت و سرمایہ کاری کے شعبہ کے قیام کے خواہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT