Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / یوروپ جانے کے خواہاں13تارکین وطن ہلاک

یوروپ جانے کے خواہاں13تارکین وطن ہلاک

طرابلس ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 13 تارکین وطن بشمول دو نوجوان لڑکوں کی نعشیں جو ایک ڈبے میں بند ہوکر یوروپ جانے کی کوشش کررہے تھے لیبیا میں برآمد کی گیئں ۔ یہ تمام افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے ۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے 56 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے کارکنوں نے ان افراد کو بچالیا تھا ۔ ریڈ کریسنٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ تارکین وطن مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ایک 13 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکے کو بچالیا گیا جبکہ 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلال احمد کے خومس شاخ کے ترجمان نے فیس بک پر اس کی اطلاع شائع کی ۔

TOPPOPULARRECENT