Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / یوروپ میں سردی کی لہر 65 افراد فوت

یوروپ میں سردی کی لہر 65 افراد فوت

BELGRADE, JAN 11 :- Migrants wait in line to receive a plate of free food during a snowfall outside a derelict customs warehouse in Belgrade, Serbia, January 11, 2017. REUTERS-27R

بخارسٹ ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یوروپ میں بھاری برفباری کے سبب عوام کی مصیبتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو پہلے صفر سے کم درجہ حرارت کے درمیان برقی سربراہی میں مسدودی، سفر میں تاخیر جیسی مصیبتیں برداشت کررہے ہیں۔ پولینڈ میں برفباری کے سبب آج مزید دو افراد فوت ہوگئے۔ سردی کی لہر سارے یوروپ کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے اور پولینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یوروپ میں برفباری اور سردی کی لہر کے سبب تاحال 65 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ رومانیہ کے علاوہ سربیا میں بھی سردی کی لہر سے بدترین متاثرہ علاقوں میں اسکولس بند کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT