Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / یوروپ میں شدید سردی مہلوکین کی تعداد 46 ہوگئی

یوروپ میں شدید سردی مہلوکین کی تعداد 46 ہوگئی

لندن ،یکم مارچ(سیاست ڈاٹ کام) یوروپ میں شدید سردی کی لہر بر قرار ہے ، سلووانیہ میں درجہ حرارت منفی 27 ڈگری تک گر گیا۔ گزشتہ جمعہ سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 46 ہوگئی۔برطانیہ بھرمیں وفقہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔برفباری کے باعث 1600سے زائد اسکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہیں۔ہیتھرو ایئرپورٹ سے 350سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں۔خراب موسم اور برف باری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT