Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / یوروپ کے منفی طرز عمل پر مصر کا اظہار مذمت

یوروپ کے منفی طرز عمل پر مصر کا اظہار مذمت

قاہرہ ۔17 ستمبر۔(سیاست داٹ کام) حکو مت مصرنے آج یہاں یوروپین یونین کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ملک کے داخلی صورت حال پر مکمل طور پر منفی بیان جاری کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اوریوروپی یونین کے بین الاقوامی کمیٹی کے بیان کو مکمل طور منفی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ایحاب عبدل عطائے نے کہا کہ مصر کی حکومت اپنے

قاہرہ ۔17 ستمبر۔(سیاست داٹ کام) حکو مت مصرنے آج یہاں یوروپین یونین کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ملک کے داخلی صورت حال پر مکمل طور پر منفی بیان جاری کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اوریوروپی یونین کے بین الاقوامی کمیٹی کے بیان کو مکمل طور منفی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ایحاب عبدل عطائے نے کہا کہ مصر کی حکومت اپنے ملک کی داخلی صورت حال کے تئیں یوروپی یونین کے رویہ کی مذمت کرتاہے۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے داخلی معاملات کے حوالے سے ایک ایسے وقت بیان جاری کیا گیا ہے جب اس علاقے میں دہشت گردانہ واقعات میں زبردست اضافہ ہواہے۔انہوںنے کہا کہ اس بیان سے یوروپ کے دوہرے معیارکا اظہار ہوتاہے جو ایک طرف تو عالمی سطح پردہشت گردی کے خلاف لڑائی عالمی حمایت کے حصول کی کوششیں کرتاہے تو دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف کارروائی کئے جانے کے خلاف اقدامات پرمنفی طرزعمل اختیار کرتاہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT