Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوروکپ: سکیورٹی کیلئے اینٹی ڈرون ٹکنالوجی نصب

یوروکپ: سکیورٹی کیلئے اینٹی ڈرون ٹکنالوجی نصب

پیرس ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس یوروکپ 2016ء کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی ڈرون ٹکنالوجی استعمال کرے گا۔ نیوز ایجنسی ’اسوسی ایٹیڈ پریس‘ کے مطابق یورپین چمپئن شپ کے سکیورٹی سربراہ ضیاد خورے نے کہا کہ ڈرون ٹکنالوجی ’نوفلائنگ زون‘ اسٹیڈیمز کے اوپر گزرنے والی کسی بھی مشین کو روکنے کیلئے مداخلت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے ٹورنمنٹ کے دوران تمام دس اسٹیڈیمز اور 24 ٹیموں کے ٹریننگ گراؤنڈ کو ’نو فلائی زون‘ قرار دیا جائے گا۔ ضیاد نے کہا کہ یہ ٹکنالوجی 51 میچوں کے دوران نصب کردی جائے گی اور یہ ڈرون کے ذریعے مداخلت کرکے کنٹرول حاصل کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکام نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے کیمیکل یا بیالوجیکل مواد کے استعمال کیلئے ڈرون کے ممکنہ استعمال کی تیاری کرلی ہے۔ ضیاد نے بتایا کہ عصری ٹکنالوجی کو انتہائی حفاظتی اقدام کے طورپر استعمال کیا جائے گا جس کی مثال ماضی میں کسی اسپورٹس ٹورنمنٹ میں نہیں ملتی۔ یوروکپ 2016ء فٹبال کا انعقاد 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں ہوگا جس میں 24 یورپی ٹیمیں حصہ لیں گے۔ انگلینڈ نے ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے 26 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ تجربہ کار کھلاڑی وین رونی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم یورو کپ میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT