Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورو کپ: پرتگال سیمی فائنل میں، پولینڈ کا سفرختم

یورو کپ: پرتگال سیمی فائنل میں، پولینڈ کا سفرختم

مارسیل۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے یورو کپ 2016 کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کو پنالٹی شوٹ پر 3-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فرانس کے شہر مارسیل میں کھیلے گئے یورو کپ 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال کا سامنا پولینڈ سے ہوا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ میچ کے دوسرے ہی منٹ میں پولینڈ کے کپتان روبرٹ لیونڈوسکی نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پولش ٹیم کی برتری صرف 33 ویں منٹ تک برقرار رہی تاہم حریف پرتگالی ٹیم کے ریناٹو سانچیز نے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھا کر میچ کا اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اوراضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں پرتگال نے پینالٹی شوٹ ا?ؤٹ پر پولینڈ کے خلاف 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کرکیسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پرتگال کی ٹیم کو 6 جولائی کو یورو کپ 2016 کے فیصلہ کن مرحلے میں ویلز یا بیلجیئم کا سامنا کرنا پڑے گا۔پرتگال نے پانچویں بار یورو کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، اس سے قبل وہ 1984، 2000، 2004 اور 2012 کا سیمی فائنل کھیل چکا ہے۔خیال رہے کہ پرتگال کو کبھی یورپیئن چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا، تاہم رونالڈو کی قیادت میں پرتگالی ٹیم پہلی بار یورپیئن چیمپیئن بننے کے لیے پرعزم ہے۔

TOPPOPULARRECENT