Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورو کپ 2016ء کے ڈراز اور شیڈول کا اعلان

یورو کپ 2016ء کے ڈراز اور شیڈول کا اعلان

زیورخ ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ سال ہونے والے فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے یورو کپ کے ڈراز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا جہاں ڈیفنڈنگ چمپئن اسپین کی ٹیم اپنے خطاب کے دفاع کیلئے چیک ریپبلک کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یورپ کی بہترین ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس ایونٹ میں میزبان فرانس اور عالمی چمپئن جرمنی کی ٹیمیں کافی خوش قسمت رہیں جنہیں اپنے گروپ میں نسبتاً آسان حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیموں کو ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی مشکل گروپ کا چیلنج دریپش ہے۔ گروپ اے میں میزبان فرانس کی ٹیم کو رومانیہ اور البانیہ جیسے آسان حریفوں کا سامنا کرنا ہو گا اور صرف سوئٹزرلینڈ کی ٹیم ان کیلئے کسی قسم کا خطرہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لہٰذا اس گروپ میں کوئی اپ سٹ نہ ہوا تو فرانس کی ٹیم گروپ لیڈر ہو گی۔ تاہم کوالیفائرز کے تمام میچز میں کامیابیوں سے ہمکنار ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک بار پھر مشکل درپیش ہے جسے ابھرتی ہوئی ویلز کی ٹیم کے ساتھ ساتھ روس اور سلواکیہ کا بھی سامنا کرنا ہو گا اور ایک چھوٹی غلطی بھی انہیں ورلڈ کپ کی طرح اس ایونٹ میں بھی پہلے رائونڈ میں باہر کرنے کیلئے کافی ہوگی۔ عالمی چمپئن جرمنی گروپ سی میں موجود ہے جہاں پولینڈ انہیں مشکلات سے دوچار کر سکتا ہے لیکن شمالی آئرلینڈ اور یوکرین کو آسان سمجھنے کی غلطی انہیں بھاری پڑ سکتی ہے۔ عالمی چمپئن اسپین کا 12 جون کو یوکرین سے مقابلہ ہو گا جس کے بعد 16 جون کو پیرس میں پولینڈ اور پھر 21 جون کو اسی شہر میں شمالی آئرلینڈ کی ٹیم مدمقابل ہو گی۔ دفاعی چمپئن و عالمی نمبر چار اسپین کیلئے بھی ٹائٹل کا دفاع کوئی آسان کام نہیں ہو گا جہاں گروپ ڈی میں موجود سابق عالمی چمپئن کو جمہوریہ چیک، ترکی اور کروشیا سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT