Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورو 2016، جرمن میچ ڈرا، انگلینڈ کو فتح، یوکرین خارج

یورو 2016، جرمن میچ ڈرا، انگلینڈ کو فتح، یوکرین خارج

پیرس ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال یورو کپ 2016ء چمپیئن شپ کا جمعرات سے آغاز ہوگیا، جس میں جرمن کی ٹیم نے کسی گول کے بغیر پہلا میچ ڈرا کروایا۔ برطانیہ کی ٹیم کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی اور یوکرین اس مقابلہ سے خارج ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ دو سال قبل برازیل میں ورلڈ چمپیئن خطاب حاصل کرنے والی جرمن کی ٹیم جو یوکرین کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی ہے اس کو گروپ سی کے کھیل میں ایک انتہائی منظم پولینڈ کی ٹیم سے سخت مقابلہ درپیش رہا۔ جمی ورڈی اور ڈینیئل اسٹوریج نے انگلینڈ کو 2-1 سے کامیابی دلائی۔ شمالی آئرلینڈ نے 34 سال میں پہلی مرتبہ اس ٹورنمنٹ میں کامیابی  حاصل کی جب اس کیلئے کھلاڑیوں نے یوکرین کو صفر کے مقابلے دو سے شکست دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT