Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورو 2016: ہنگری، بلجیم اور پرتگال سے جواب طلبی

یورو 2016: ہنگری، بلجیم اور پرتگال سے جواب طلبی

پیرس ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپی فٹبال اسوسی ایشن (یوئیفا) نے یورو 2016ء مقابلوں کے دوران پیش آئے واقعات کے تناظر میں ہنگری، بلجیم اور پرتگال کے فٹبال اسوسی ایشنز پر الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ الزامات ان ممالک کے شائقین کے خراب رویے اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لگائے گئے ہیں۔ ہنگری کے حامیوں پرہجوم میں بے چینی پیدا کرنے، آتش بازی کرنے اور آئس لینڈ کے ساتھ ڈرا ہونے والے میچ کے دوران میدان پر مختلف چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ بلجیم پر آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران اس کے شائقین کی جانب سے آتشبازی اور میدان میں چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرتگال کے شائقین پر آسٹریا کے خلاف ڈرا میچ میں میدان میں اتر آنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہنگری کیس پر 21 جون کو سماعت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT