Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / یورپی یونین نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دیں

یورپی یونین نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دیں

برسلز ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین نے جمعہ کو روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کے نفاذ کا مقصد روس پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ یوکرائن میں جاری تنازعے کو ہوا دینے کی بجائے اس کے حل میں مدد کرے۔ جمعہ کو یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں میں مالیاتی شعبے کے ساتھ ساتھ روسی سرکاری کمپنیوں کو بھی نشانہ بنا

برسلز ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین نے جمعہ کو روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کے نفاذ کا مقصد روس پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ یوکرائن میں جاری تنازعے کو ہوا دینے کی بجائے اس کے حل میں مدد کرے۔ جمعہ کو یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں میں مالیاتی شعبے کے ساتھ ساتھ روسی سرکاری کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ متعدد اہم روسی سیاست دانوں کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ رواں برس مارچ میں یوکرائنی علاقے کریمیا پر روسی قبضے کے بعد سے ماسکو حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھاتے چلے جا رہے ہیں۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ روسی حکومت یوکرائن کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے جبکہ اس کے ہزاروں فوجی مشرقی یوکرائنی سرحد پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرائنی حکومت

اور مغربی ممالک یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ روس مشرقی یوکرائن میں سرگرم روس نواز باغیوں کی عسکری مدد بھی کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز روس کے خلاف مزید سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی ایک ترجمان مایا کوچییانکِچ نے کہا، ’’یورپی یونین انہی چار شعبوں میں اپنی پابندیوں کو مزید گہرا بنا رہی ہے، جو رواں برس جولائی سے ہمارا ہدف ہیں۔ ہم مالیاتی مارکیٹس، دفاع، حساس ٹکنالوجی اور عسکری و غیرعسکری شعبے میں قابل استعمال اشیاء شامل ہیں‘‘۔ یورپی یونین نے تاہم اس سلسلے میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر اگلے چند ہفتوں میں ماسکو حکومت مشرقی یوکرائن میں جاری فائربندی معاہدے کا احترام کرتی رہی، تو اس کے خلاف عائد پابندیوں میں میں سے چند یا تمام اٹھا لی جائیں گی۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے خلاف مزید سخت پابندیوں کا اعلان آج شام کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT