Monday , December 11 2017
Home / دنیا / یورپی یونین کی اقوام متحدہ کو شامی مہاجرین کیلئے اضافی امداد

یورپی یونین کی اقوام متحدہ کو شامی مہاجرین کیلئے اضافی امداد

Syrian refugees walk towards Greece's border with Macedonia, near the Greek village of Idomeni, September 11, 2015. Some 7,600 migrants, many of them refugees from the Syrian war, entered Macedonia from Greece between 6 p.m. (1600 GMT) on Wednesday and 6 p.m. on Thursday, an official with the United Nations refugee agency said on the border. (Yannis Behrakis/Reuters)

برسلز ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برسلز میں یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس میں شامی مہاجرین کے لیے اقوامِ متحدہ کو 1.1 ارب ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تارکینِ وطن کے لیے مختص کوٹہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے حالیہ عرصے میں یورپ میں داخل ہونے والے ایک لاکھ 20 ہزار پناہ گزینوں کی آباد کاری کے معاہدے پر کثرتِ رائے سے رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم منگل کو ہنگامی اجلاس میں ابتدا میں بہت سے اختلافات برقرار نظر آئے۔ یورپی یونین نے شام کے ہمسایہ ممالک تک بھی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک سمجھتے ہیں کہ تارکینِ وطن کی سب سے بڑی تعداد آنا ابھی باقی ہے۔ یورپ میں جاریہ سال اب تک 10 لاکھ تارکینِ وطن پہنچ چکے ہیں جبکہ متعلقہ ممالک میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر شدید تحفظات سامنے آئے۔مگر یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ ینکر مذاکرات کو ’بہترین‘ اور توقع سے زیادہ اچھا قرار دے رہے ہیں ۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور عالمی ادارہ خوراک کو 1.1 ارب کی اضافی امداد دی جائے گی۔ لبنان، اردن، ترکی اور دیگر ممالک کی مزید معاونت کی جائے گی۔ ترکی کے ساتھ مزید تعاون کیا جائے گا۔ بلقان کو مدد فراہم کی جائے گی جو شمال کی جانب سفر کرنے والے پناہ گزینوں کی اہم گذر گاہ ہے۔

یورپین کاؤنسل کے صدر نے کہا کہ تقریباً 40 لاکھ شامی باشندوں نے ہمسایہ ممالک کی جانب ہجرت کی ہے جن میں سے ممکنہ طور پر لاکھوں یورپ جانے کے لیے کوشاں ہیں، یہ تعداد افغانستان، عراق اور دیگر ممالک کے تارکینِ وطن کے علاوہ ہے۔ یورپی رہنماؤں نے اپنی سرحدوں پر نئے آنے والوں کے لیے ’ہاٹ سپاٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ حالیہ اتفاقِ رائے سے بحران ختم نہیں ہو گا تاہم یہ درست سمت جانے کے لیے تمام ضروری اقدامات ہیں۔ جرمنی جہاں سب سے زیادہ تارکینِ وطن موجود ہیںکی چانسلر انجیلامرکل نے ہنگامی اجلاس کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کو ملک میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے نئے سرے سے سفارتی کوشش کرنے کو کہا۔

TOPPOPULARRECENT