Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / یورپ جانے والے 600 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

یورپ جانے والے 600 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

طرابلس۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیائی عہدیداروں نے تقریباً 600 غیرقانونی تارکین وطن کو جو افریقی ممالک سے تعلق رکھتے تھے گرفتار کرلیا ۔ یہ تمام یورپ جانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ ساحلی محافظین کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تارکین وطن کو ایک زبردست کارروائی کے دوران طرابلس کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا جس کے دوران مواصلاتی آلات بھی ضبط ک

طرابلس۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیائی عہدیداروں نے تقریباً 600 غیرقانونی تارکین وطن کو جو افریقی ممالک سے تعلق رکھتے تھے گرفتار کرلیا ۔ یہ تمام یورپ جانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ ساحلی محافظین کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تارکین وطن کو ایک زبردست کارروائی کے دوران طرابلس کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا جس کے دوران مواصلاتی آلات بھی ضبط کئے گئے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن جنہیں گرفتار کیا گیا ‘ ایک حراستی مرکز کے باہر طرابلس میں زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھے گئے جب کہ عہدیدار اُن میں غذا اور پانی تقسیم کررہے تھے ۔ لیبیا کا ساحل 1770 کلومیٹر یعنی ایک ہزار میل سے زیادہ طویل ہے اور افریقی یورپ میں بہتر زندگی کی تلاش میں سب سے پہلے یہیں پہنچتے ہیں ۔ ان میں سے بیشتر اطالیہ کے جزیرے لیمپے ڈوسا کا رُخ کرتے ہیںجو لیبیائی ساحلوں سے کوئی تین سو کلومیٹر یعنی 185میل کے فاصلے پر ہے ۔

اسمگلرس جو برسوں سے لیبیا میں سرگرم ہیں اپنی پُرکشش تجارت میں اضافہ کرتے جارہے ہیں ۔ کیونکہ ملک میں سیاسی انتشار اور لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے ۔پورا ملک 2011ء کی بغاوت کے خاتمہ کے بعد سے اب تک اسی کی گرفت میں ہے ۔ لیبیا میں اب دو حکومتیں اور پارلیمنٹس ہیں جو اقتدار کیلئے ایک دوسرے کا مقابلہ کررہی ہے ۔ مسلح نیم فوجی جنگجو تیل کی دولت پر قبضہ کرنے کیلئے ایک دوسرے سے متصادم ہے ۔ طرابلس کی حکومت جسے بین الاقوامی برادری میں تسلیم نہیں کیا ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں میں شدت پیدا کرچکی ہے ۔ گذشتہ اتوار کو سرکاری عہدیداروں نے جن کا تعلق طرابلس کی حکومت سے ہے ‘400غیرقانونی تارکین وطن کی اسی دن گرفتاری کااعلان کیا تھا ۔ اسمگلروں کو نشانہ بناکر کی جانے والی کارروائیوں کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT