Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / یورپ میں کرسمس کے موقع پر امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

یورپ میں کرسمس کے موقع پر امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

واشنگٹن۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ سے آج کرسمس اور نئے سال کے موقع پر یوروپ جانے والے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ سفر کرنے کا فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر کریں کیوں کہ تعطیلات کے اس سیزن میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ہمیشہ یوروپ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو انتباہ دینے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری رکھا ہے تاہم حالیہ دنوں میں خصوصی طور پر تہواروں کے موقع پر یوروپ دہشت گردوں کے نشانے پر ہوتا ہے جس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ گزشتہ سال ہی جرمنی میں کرسمس مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ استنبول میں ایک نائٹ کلب میں بھی نئے سال کے موقع پر دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انتباہ دیا ہے کہ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سویڈن میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں سے یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اب بھی سرگرم اور فعال ہیں۔

TOPPOPULARRECENT