Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورپ ہاکی ٹور ہندوستان کو اسپین نے ہرایا

یورپ ہاکی ٹور ہندوستان کو اسپین نے ہرایا

سانت کوگات ڈیل والیز (اسپین) ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ شروعات کو برقرار رکھنے میں ناکام انڈین مینس ہاکی ٹیم جاریہ یورپ ٹور کے اپنے تیسرے میچ میں آج یہاں اسپین کے مقابل 1-4 سے ہار گئی۔ میدان پر پیچھے رہتے ہوئے یکایک تیزی دکھانے والے اقدام میں ہندوستانی فارورڈ ایس وی سنیل نے اپنی ٹیم کیلئے واحد گول اسکور کیا اور تب فرسٹ کوارٹر میں معاملہ برابری پر تھا، لیکن وہاں سے دورہ کنندگان صرف پستی کی طرف بڑھتے رہے۔

 

پسینے سے شرابور فٹبال شائقین پر پانی کی بوچھاڑ کرنا پڑا!
استنبول ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں فائر بریگیڈ کا عملہ سخت گرمی سے پریشان حال شائقینِ فٹبال کی بھی مدد کیلئے متحرک ہوگیا اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں پر پانی کی بوچھاڑ کر دی۔ایک مقامی اخبار کے مطابق جنوبی صوبۂ ادانا میں شام کے وقت فٹبال میچ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تھا۔ سخت گرمی اور حبس جیسے ماحول کے باعث سینکڑوں تماشائی پسینے سے شرابور ہو گئے۔ تماشائیوں نے میدان میں موجود آگ بجھانے والی گاڑی کو دیکھ کر ’ہمیں ٹھنڈا کر دو‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے ان نعروں کے جواب میں پانی کے پائپوں کا رخ شائقین کے اسٹینڈز کی طرف کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT