Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد گرفتار

یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد گرفتار

قاہرہ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں حکام نے معروف مذہبی اسکالر اور دہشت گردی کی فہرست میں شامل شخصیت یوسف القرضاوی کی بیٹی علا القرضاوی اور داماد حسام خلف کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری اْس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد شمالی ساحل پر مصر کے ایک سیاحتی مقام پر موجود تھے۔قرضاوی کی بیٹی اور داماد کو تحقیق کے لیے اسکندریہ شہر کی استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان پر دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور سپورٹ کے الزامات ہیں۔ استغاثہ نے علا اور اس کے شوہر کو پوچھ گچھ کے واسطے 15 روز تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے “العربیہ ڈاٹ نیٹ” کو بتایا ہے کہ قرضاوی کئی برس سے قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے میں ملازمت کر رہی ہے اور اس کے پاس مصر کے علاوہ قطر کی شہریت بھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT