Friday , November 17 2017
Home / عرب دنیا / یوسف قرضاوی و سرکردہ عرب صحافیوں کو سزائے موت!

یوسف قرضاوی و سرکردہ عرب صحافیوں کو سزائے موت!

FILE - In this file photo taken Friday Feb. 18, 2011, Egyptian cleric Sheik Youssef el-Qaradawi speaks to the crowd as he leads Friday prayers in Tahrir Square in Cairo, Egypt. The United Arab Emirates summoned Qatar's ambassador to formally protest the comments of Youssef el-Qaradawi, an outspoken pro-Muslim Brotherhood cleric who criticized the Gulf country's policies toward Islamist groups, the UAE's official news agency reported Sunday, Feb. 2, 2014. (AP Photo/Khalil Hamra, File)

طرابلس 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شامی عدلیہ نے معروف اسلامی اسکالر الشیخ یوسف القرضاوی سمیت چار سرکردہ عرب صحافیوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں سابق رکن پارلیمان الشیخ محمد حبش، الشیخ عدنان العرعور، صحافی فیصل القاسم اور میشل کیلو شامل ہیں۔عدالتی حکم کے مطابق متذکرہ بالا افراد پر شام میں ‘دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گرد تنظیمیں بنانے اور مسلح کارروائیوں کے لئے مالی وسائل فراہم’ کرنے کا الزام ہے۔یہ سزا شام میں دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق بشار الاسد کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ متذکرہ افراد نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کو رقم اور اسلحہ فراہم کیا۔ عدالت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے سزائے موت پانے والے مجرموں کی املاک بھی ضبط کر لی جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT