Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوسف پٹھان ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے پُرعزم

یوسف پٹھان ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے پُرعزم

نئی دہلی۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 2015ء ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے آل راؤنڈ یوسف پٹھان پُرعزم ہیں۔2011ء میں جب ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ خطاب حاصل کیا تھا اُس وقت یوسف پٹھان ٹیم کے رکن تھے اور انہیں اُمید ہے کہ دوبارہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے رکن ہوں گے ۔ اس ضمن میں

نئی دہلی۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 2015ء ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے آل راؤنڈ یوسف پٹھان پُرعزم ہیں۔2011ء میں جب ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ خطاب حاصل کیا تھا اُس وقت یوسف پٹھان ٹیم کے رکن تھے اور انہیں اُمید ہے کہ دوبارہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے رکن ہوں گے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ آئی پی ایل کا گذشتہ سیزن کافی کامیاب رہا اور اب چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ ایک بہترین موقع ہے‘ جہاں میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا رکن بن سکتا ہوں کیونکہ ورلڈ کپ کے انعقاد میں ہنوز کافی وقت ہے ۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے جارحانہ آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے کہا کہ میرا سیزن چمپئنس لیگ سے شروع ہورہا ہے جس کے بعد ونڈے اور پھر دلیپ ٹرافی بھی منعقد شدنی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان ٹورنمنٹس میں بہتر مظاہرہ کرنے کے علاوہ کے کے آر کی کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم میں واپسی کروں گا ۔ آئی پی ایل کے بہتر مظاہروں کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے چمپئنس لیگ میں شاندار مظاہرہ کرنے کیلئے پُرعزم یوسف پٹھان نے کہا ہے کہ وہ اس ٹورنمنٹ میں کے کے آر کے لئے پھر ایک مرتبہ بہتر مظاہرہ کرنے کے خواہاں ہے ۔

یوسف پٹھان کیلئے آئی پی ایل کا گذشتہ سیزن کامیاب رہا جنہوں نے اس سیزن میں آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری 15گیندوں میں اسکور کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی ٹیم کو دوسری مرتبہ چمپئن بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ 31سالہ پٹھان نے کہا کہ کے کے آر کے کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح مظاہرے کررہے ہیں کیونکہ قطعی 11کھلاڑیوں میں باصلاحیت بیٹسمین ‘ عالمی معیار کے آل راؤنڈرس اور شاندار اسپنرس موجود ہیں ۔ آئی پی ایل 7میں کھلاڑیوں نے اپنے بہترین مظاہرے کئے جس کی بدولت گوتم گمبھیر کی قیادت میں ٹیم نے دوسری مرتبہ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے لیکن چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں چیالنج مزید سخت ہوگا ۔ کپتان گوتم گمبھیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ گمبھیر نے جس انداز میں ٹیم کی کپتانی کی ہے

اس کی بدولت کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال قائم ہوئی ہے ۔انہوں نے مثالی مظاہرے کرنے کے علاوہ ایک بہترین قائد ہونے کا بھی ثبوت دیا ہے ۔ چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں کی شرکت کی وجہ سے سخت ترین چیلنج کا حوالہ دیتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ آئی پی ایل کی بہ نسبت چمپئنس لیگ میں مقابلے مزید مسابقتی ہوں گی کیونکہ خطاب کی دوڑ میں دنیا کی چند بہترین ٹیمیں موجود ہیں ۔ اس سخت ترین چیلنج سے نمٹنے کیلئے کے کے آر کی تیاری کو صحیح سمت جاری رہنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ اسٹاف میں ایسے نام موجود ہیں جنہوں نے اعلیٰ سطح پر شاندار کرکٹ کھیلی ہے ۔ جیسا کہ وسیم اکرم بین الاقوامی سطح پر تعارف کے محتاج نہیںکیونکہ انہو ں نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اب کے کے آر کے ساتھ اپنے تجربات بھی بانٹ رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT