Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوسف پٹھان کا ٹیم انتظامیہ سے اظہار تشکر

یوسف پٹھان کا ٹیم انتظامیہ سے اظہار تشکر

نئی دہلی 2 جون (سیاست ڈاٹ کام )تین مرتبہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے رکن ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کرچکے یوسف پٹھان نے اپنی ٹیم کے مالکین شاہ رخ، جوہی چاولہ اور جئے مہتا کا اظہار تشکر کیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں نے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ اس اعتماد کا صلہ بھی دیا ہے ۔ یوسف پٹھان نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنی کامیابی کا سہرا شاہ رخ بھائی ،جئے بھائی اور جوہی بہن کو دوںگا جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی کیونکہ یہ تینوں 2013 کے سیزن کے بعد مجھے اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ۔ آئی پی ایل 7 کے ابتدائی مرحلے میں یوسف پٹھان بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن سن رائزس حیدرآباد کے خلاف ایڈن گارڈنس میں 22 گیندوں میں 72 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے نہ صرف اپنا فام حاصل کیا بلکہ کے کے آر کو فائنل میں رسائی کا ایک بہتر موقع فراہم کیا ۔ یوسف پٹھان 2008 میں شین وان کی زیر قیادت ٹیم راجستھان رائلز کے رکن تھے اور ان کی ٹیم افتتاحی ٹورنمنٹ جیتنے میںکامیاب ہوئی تھی جس کے بعد 2012 میں بھی وہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے رکن بھی تھے جس نے پہلی مرتبہ خطاب حاصل کیا تھا ۔ابتدائی مرحلہ میں 29.77 کی اوسط سے رنز اسکور کرنے پر یوسف پٹھان کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن بعدازاں انہو ںنے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس پر دھماکو بیٹسمین کا کہنا ہے کہ نمبر 4 پر انہیں ترقی دینے کی وجہ سے کارکردگی ان کی بہتر ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT