Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ‘بڑودہ کامیاب

یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ‘بڑودہ کامیاب

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ اور بڑودہ ٹیم کے آل راؤنڈ مظاہرے کی بدولت اس نے ویسٹ زون ٹوئنٹی 20لیگ میں حریف ٹیم سوراشٹرا کو 26رنز سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ناک آؤٹ مرحلہ کا آئندہ ہفتہ آغاز ہوگا ۔ کپتان یوسف پٹھان نے 28گیندوں میں 54رنز اسکور کئے جس کی بدولت بڑودہ نے یہاں

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ اور بڑودہ ٹیم کے آل راؤنڈ مظاہرے کی بدولت اس نے ویسٹ زون ٹوئنٹی 20لیگ میں حریف ٹیم سوراشٹرا کو 26رنز سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ناک آؤٹ مرحلہ کا آئندہ ہفتہ آغاز ہوگا ۔ کپتان یوسف پٹھان نے 28گیندوں میں 54رنز اسکور کئے جس کی بدولت بڑودہ نے یہاں منعقدہ مقابلہ میں7وکٹوں کے نقصان پر 142رنز کا چیلنج سے بھرا اسکور کھڑا کیا ۔ بعد ازاں اس نے اپنی حریف ٹیم کو 116رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے راؤنڈ رابن مرحلے میں متواتر تیسری کامیابی حاصل کی ہے ۔ پانچ ٹیموں کے لیگ ٹورنمنٹ میں بڑودہ کے فی الحال جملہ نشانات 12ہیں اور اسے ہنوز ایک مقابلہ کھیلنا ہے ۔

یوسف پٹھان نے تیز برق رفتار بیٹنگ میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے ‘ جب کہ ایک اوور میں انہوں نے دو چوکے اور دو چھکے مارے ۔ 14ویں اوور میں بائیں ہاتھ کے اسپنر ارپیت واسا وڈا یوسف پٹھان کے شکار بنے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری ابھیشیک بھٹ کی گیند پر بولر کے سرپر سیدھا چھکا مارتے ہوئے مکمل کی ۔ دیگر کھلاڑیوں میں آدتیہ واگھموڈے اور نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے راکیش سولنکی نے بالترتیب 22اور 19رنز اسکور کئے ۔ بھٹ اور کلدیپ راول نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ واسا وڈا نے 42رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ عرفان پٹھان نے حریف اوپنر چیٹشور پجارا کو 8رن پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT