Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوسف کچھ خاص کر دکھائیں گے : گمبھیر

یوسف کچھ خاص کر دکھائیں گے : گمبھیر

نئی دہلی ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کے کیپٹن گوتم گمبھیر نے یوسف پٹھان کو اپنی ٹیم کا سب سے بڑا اُلٹ پھیر کرنے والا کھلاڑی قرار دیا اور پیش قیاسی کی کہ یہ آل راؤنڈر انڈین پریمیر لیگ کے جاریہ ایڈیشن میں بہت جلد کوئی اسپیشل پرفارمنس پیش کریں گے ۔ دہلی ڈیر ڈیولس کو 146/8 تک محدود کرنے کے بعد کے کے آر نے گمبھیر (60) اور ی

نئی دہلی ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کے کیپٹن گوتم گمبھیر نے یوسف پٹھان کو اپنی ٹیم کا سب سے بڑا اُلٹ پھیر کرنے والا کھلاڑی قرار دیا اور پیش قیاسی کی کہ یہ آل راؤنڈر انڈین پریمیر لیگ کے جاریہ ایڈیشن میں بہت جلد کوئی اسپیشل پرفارمنس پیش کریں گے ۔ دہلی ڈیر ڈیولس کو 146/8 تک محدود کرنے کے بعد کے کے آر نے گمبھیر (60) اور یوسف (40*) کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 65 رنز کی رفاقت کے بل بوتے پر 18.1 اوورس میں ہی کامیابی حاصل کرلی ۔ گمبھیر نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ انھیں ہمیشہ ہی پٹھان پر پورا بھروسہ رہا ہے ۔ اور یہ بھروسہ یوں ہی یکایک نہیں کیا جاتا ۔ میرا شروع سے یہ ماننا رہا ہے کہ وہ میچ کو کسی بھی مرحلے پر بدلنے کی قابلیت رکھتے ہیں ۔ میرے خیال میں وہ ہمارے سب سے بڑے فیصلہ کن کھلاڑی بن کر اُبھریں گے ۔ گمبھیر نے اسپنر سنیل نارائن کی بھی تعریف کی لیکن یوسف کا خاص تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کیلئے بہت جلد کرشمہ کردکھائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT